نصر من اللہ والفتح القریب
میاں نواز شریف کے خلاف ہونے والی ہر سازش، ہر فیصلہ اور ہر منفی پراپوگینڈے پہ مجھے ان کے والد محترم میاں محمد شریف کی وہ پیشگوئی یاد آتی ہے جس کے الفاظ خود بھی وطن دشمنوں کے خلاف اعلان جنگ ہیں اور مجھے بھی وہی حوصلہ دیتے ہیں جو بولنے والے میں نظر آتا تھا:
*ایسٹیبلشمنٹ کے خلاف آخری لڑائی میرا بیٹا لڑے گا۔*
یہ جملہ میرا حوصلہ بحال کردیتا ہے کہ اس وقت یہ جنگ جاری ہے اور میں اس جنگ میں نواز شریف کا ساتھ دے رہا ہوں، جس حد تک بھی دے سکتا ہوں۔
آج جو شخص بھی اس جنگ میں نواز شریف کا ہمرکاب ہے وہ خود پہ فخر کرسکتا ہے کہ اس جنگ کی جیت ہماری زندگی میں ہوتی ہے یا ہمارے بعد، ہم اپنی آئیندہ نسلوں کے سامنے شرمندہ نہیں ہونگے۔
No comments:
Post a Comment