جہاں عمران خان خود اپنے منہ سے کہے ہوئے الفاظ کا بھی دفاع نہیں کرسکتا اور بےبس ہو جاتا ہے وہاں کوئی اور طاقت متحرک ہو کر اس کے جھوٹ کو پس پردہ کر دینے والی طاقت کیا ہے؟؟
عمران خان کے پاس وہ طاقت ہے جو دوسری کسی پارٹی کے پاس قطعاً نہیں ہے۔ اگر PMLN سمجھتی ہے کہ اس نے وہ طاقت حاصل کرلی ہے تو سراسر خود فریبی ہے۔ جی ہاں ایک طاقتور سوشل میڈیا ٹیم آئیے ہے آپ کو سمجھانے کی کوشش کرتا ہوں۔
یہ چھوٹا سا ویڈیو کلپ دو چار پانچ بار دیکھیں۔
https://www.facebook.com/153007568605540/videos/157969708109326/
بالآخر آپ اس نتیجہ پر پہنچیں گے کہ عمران خان کے پاس تو اپنے بولے ہوئے جھوٹ کا دفاع کرنے کے لئے ایک لفظ نہیں ہے۔ مگر ذرا حقیقت پسندی میں آتے ہوئے سوچیں کیا عمران کو اس طرح شرمندہ اور لاجواب ہونے کے بعد فرق پڑا؟ بالکل نہیں۔ کیونکہ جہاں عمران نیازی کے پاس اپنے دفاع کے لئے الفاظ ختم ہو جاتے ہیں وہاں اس کی سوشل میڈیا ٹیم وہ الفاظ اس طرح پورے کرتی ہے کہ عمران خان کے جھوٹ کہیں پس منظر میں چلے جاتے ہیں جس کی تازا ترین مثال یہ ہے کہ عمران خان نے خود عدالت عظمیٰ میں نامکمل کاغذات جمع کروائے اور عدالت میں لکھ کر دیا کہ اس کے پاس منی ٹریل نہیں ہے۔ حقیقت بھی یہی ہے کہ عمران خان %100 درست منی ٹریل بھی جمع کروا دے تو اس کے تضادات کا سمندر کبھی بھی بھر نہیں سکتا۔ سادہ الفاظ میں عرض ہے کہ PCB سسکس کاونٹی کلب کیری پیکر سیریز اور ان اشتہارات کا حساب کتاب عمران خان کے پاس نہیں ہے۔
https://www.facebook.com/153007568605540/videos/157969708109326/
بالآخر آپ اس نتیجہ پر پہنچیں گے کہ عمران خان کے پاس تو اپنے بولے ہوئے جھوٹ کا دفاع کرنے کے لئے ایک لفظ نہیں ہے۔ مگر ذرا حقیقت پسندی میں آتے ہوئے سوچیں کیا عمران کو اس طرح شرمندہ اور لاجواب ہونے کے بعد فرق پڑا؟ بالکل نہیں۔ کیونکہ جہاں عمران نیازی کے پاس اپنے دفاع کے لئے الفاظ ختم ہو جاتے ہیں وہاں اس کی سوشل میڈیا ٹیم وہ الفاظ اس طرح پورے کرتی ہے کہ عمران خان کے جھوٹ کہیں پس منظر میں چلے جاتے ہیں جس کی تازا ترین مثال یہ ہے کہ عمران خان نے خود عدالت عظمیٰ میں نامکمل کاغذات جمع کروائے اور عدالت میں لکھ کر دیا کہ اس کے پاس منی ٹریل نہیں ہے۔ حقیقت بھی یہی ہے کہ عمران خان %100 درست منی ٹریل بھی جمع کروا دے تو اس کے تضادات کا سمندر کبھی بھی بھر نہیں سکتا۔ سادہ الفاظ میں عرض ہے کہ PCB سسکس کاونٹی کلب کیری پیکر سیریز اور ان اشتہارات کا حساب کتاب عمران خان کے پاس نہیں ہے۔
چھوٹی سی مثال، JIT کے سربراہ نے اپنے کزن کوئسٹ کو 50ہزار پونڈ دئیے وہ تقریباً کیری پیکر سیریز کے سالانہ معاوضے کے لگ بھگ ہے کیا واجد ضیاء کا کزن اس رقم سے بنی گالا خرید لےگا؟
آپ سرکاری سطح پر پوری ایمانداری کے ساتھ عمران کی زندگی بھر کی کمائی کے ثبوت خود بھی اکٹھا کرلیں پھر بھی عمران خان کلئیر نہیں ہو سکتا۔ میرا شروع سے یہی موقف کہ عمران خان ایک پلانٹڈ شخص ہے، ایسا کرنے سے یہی ثابت ہوگا اور کچھ بھی نہیں۔
آگے چلئے۔۔۔
عمران خان نے جس روز یہ تحریری بیان سپریم کورٹ میں جمع کروایا اسی روز سوشل میڈیا پر یہ بھی کہہ دیا کہ میرے خلاف جھوٹا پراپیگنڈا ہو رہا ہے۔ اور اگلے دن سوشل میڈیا پر ہی کہہ دیا گیا کہ ہمیں منی ٹریل مل گئی ہے۔ اور وہ منی ٹریل تین پرانی رسیدوں پر مشتعمل تھی یا اکاونٹنٹ کا بنایا ہوا ایکسل کی شیٹ کا ایک صفحہ جس کی دو پیسے کی ویلیو نہیں ہے۔ مگر سوشل میڈیا پر عمران خان کے حواریوں نے اسے کلئیر کردیا۔ اور زبردست طریقہ سے کلئیر کردیا کہ کل شام ہی #سرخروہواکپتان کا ٹرینڈ چلا دیا۔
جبکہ PMLN کے حکومتی سطح پر تصدیق شدہ ڈاکیومنٹ کو اس طرح سوشل میڈیا پر پیش نہ کیا جاسکا۔
جمائمہ کی ایک ٹویٹ رسیدیں مل گئی ہیں۔ اور بغیر کسی تصدیق اور مہر کے اس کی ای میل یا واٹس ایپ یا فیکس کی ہوئی پرچی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دیتی ہے۔ کیا جمائمہ کے تصدیق شدہ (ویریفائڈ)ٹویٹر کی سابقہ ٹویٹس کوئی معنی نہیں رکھتیں کہ اس نے پہلے یہ کیوں کہا کہ اس نے عمران خان کو ایک پیسہ نہ دیا۔
پتہ ہے جمائمہ نے ایسا کیوں کہا تھا کہ ایک پیسہ نہ دیا؟ تاکہ لوگوں پہ یہ ثابت کیا جاسکے کہ عمران کے پیچھے یہودیوں کا سرمایہ نہیں ہے۔ راشدخان جوکہ KPK میں بنک آف خیبر کا بڑا عہدیدار ہے اور عمران کی منی ٹریل کا گواہ بنا ہوا ہے اس کی اپنی کیا حیثیت ہے۔ ہمیں کچھ معلوم نہیں۔
درست کہا تھا دانیال عزیز چوھدری نے کہ راشد خان کا جو پیسہ ظاہر کیا جا رہا ہے لندن فلیٹ اس سے تین گنا زیادہ قیمت کا فروخت ہوا۔ راشد خان نے جمائمہ کے کہنے پر عمران کو پیسہ دیا جسے قرض سمجھ لیں تو وہ دولاکھ یا تین لاکھ پونڈ ہے۔ جبکہ فلیٹ چھ لاکھ پونڈ میں فروخت ہوا۔ جمائمہ کا قرض دینے کے بعد وہ پیسہ برطانیہ سے پاکستان کیسے آیا؟ یا وہ لندن میں کہاں پر ہے؟ بڑی خوبصورتی کے ساتھ وہ پیسہ جمائمہ کے کھاتے میں ڈال دیا گیا ہے۔ اور اب جمائمہ عمران کا خرچہ پانی بھی چلاتی رہی ہے یہ بھی عدالت میں کہہ دیا گیا ہے۔
یہی تو پاکستانی قوم کو ثابت کرنا تھا کہ عمران خان پر یہودی پیسہ خرچ ہو رہا ہے۔ شروع دن سے عوام اس معاملہ پر تحفظات رکھتی ہے اور آج عمران خان مجبور ہو گیا ہے یہ کہنے پر کہ اس کے اخراجات جمائمہ پورے کرتی رہی ہے۔ مگر PMLN کی سوشل میڈیا ٹیم یہ حقیقت عوام کے سامنے درست انداز میں نہ پہنچا سکی ہے۔
جب تک آپ پراپیگنڈا کا توڑ نہ کرو گے عمران کو کچھ فرق نہ پڑے گا۔ اصل مسئلہ ان پاکستانیوں کو اس کے چنگل سے نکالنا ہے جن کو عمران کی سوشل میڈیا ٹیم نے اندھا کر رکھا ہے اور عمران خان ملک کے خلاف ملک کے نوجوان طبقے کو ہی ہتھیار بنا کر استعمال کر رہا ہے۔
دوسری طرف آجائیں نوازشریف اور شہبازشریف دن رات محنت کرتے ہیں۔ ایک پراجیکٹ نہیں بلکہ کئی پراجیکٹ لگاتے ہیں۔ مگر ایک دن جب افتتاح ہوتا ہے آپ کا ایک ٹرینڈ گونجتا ہے۔ بس نعرے لگائے اور کام ختم بلاشبہ جو لوگ آنکھوں سے یہ پراجیکٹ دیکھتے ہیں۔ وہ مطمئن ہیں۔ اس کے علاوہ لوگ جب اپنے گھر بجلی کا سوئچ دباتے ہیں تو کچھ ردعمل ہوتا ہے مطلب کمرہ روشن ہوتا ہے یا پنکھا گھومتا یا ٹیلیویژن بک بک کرنا شروع کرتا ہے۔ یہ فرض تھا کہ جو کہا تھا سچ کر دکھاو۔
اس کے برعکس ہمارےمخالف نے کچھ بھی نہ کیا۔ پھولوں کے شہر پشاور کو دنیا کا دوسرا غلیظ ترین شہر اور چوھوں کا مسکن بنا دیا۔ ہسپتالوں میں دو روپے والی پرچی 300 روپے کے لگ بھگ کردی۔ یاد رہے پنجاب بھر میں اکثریتی آبادی والے علاقوں میں پرائیویٹ پریکٹس کرنے والے فزیشنز کے کلینک کی فیس 200 سے کم ہے۔ اگر اتنی پرچی فیس خدانخواستہ گورنمنٹ آف پنجاب بھی سرکاری ہسپتالوں میں کردے تو %60 سے %70 تک سرکاری ہسپتالوں سے رش کم ہو جائے۔ میٹرک کے حالیہ رزلٹ میں KPK کے کسی بھی سرکاری سکول کا بچہ کوئی پوزیشن نہ لے سکا۔ خیبرPK کا انفراسٹرکچر دگرگوں حالت میں ہے مگر عمران کی سوشل میڈیا ٹیم KPK میں دودھ اور شہد کی نہریں بہا رہی ہے۔
کیا ہوا KPK کے احتساب بیوروکا؟ کیوں استعفیٰ دیا جنرل حامد خان نے؟
ہماری سوشل میڈیاٹیم کی %98 کو معلوم نہیں کہ کس طرح جنرل حامد کو KPK کے احتساب کمیشن سے استعفیٰ دینے پر مجبور کرنے کے لئے KPKاسمبلی میں قانون سازی کی گئی۔ اور وہ کیا قانون تھا جس سے حامدخان احتساب بیورو کا چیف ہو کر بھی کٹے ہاتھوں والا بےبس شخص بن کر رہ گیا؟
اللہ بھلا کرے ان رضا کاروں کا جو مفت میں PAID ہونے کا طعنہ بھی سنتے ہیں اور گالیاں بھی کھاتے ہیں اور عمرانی شیطانوں کے ساتھ برسرپیکار رہتےہیں- آپ سال میں ایک بار نعرہ بازوں کو PM ہاوس میں بلا کر ایک چائے کا کپ پلاتے ہو اور الزام لیتے ہو کہ کروڑوں روپیہ SMT پر خرچ کر رہے ہیں۔ پارٹی کی طرف سے ایک تنخواہ دار نگران بچہ اور دو عدد گرافک ڈائزائنر جو آپکی پارٹی کے راہنماوں کے بیانات کے گرافک بناتے ہیں۔ ان پر لاکھ سوا لاکھ سے آپ کا قطعاً زیادہ خرچ نہ ہو رہا ہے۔ یہ ہے آپکی PMLN-SMT کا کل بجٹ اور آپ پر الزام ہے کہ آپ سوشل میڈیا پر کروڑوں خرچ کر رہے ہو۔
دوسری طرف پتہ نہیں کتنے خرچ ہو رہے ہیں۔ تاہم عمران نیازی جہانگیرترین چوھدری سرور اور پنجاب PTI میڈیا سیل اور دوسرے صوبوں کے آرگنائزڈ میڈیا سیل مل کر آپ کے رضاکاروں کا مقابلہ کرتےہیں.
ایک طرف پون صدی سے زیادہ سرمایہ دار خاندان کا احتساب جاری ہے تو دوسری طرف ایک لیکچرار جو ان سے زیادہ امیر ہوچکا ہے۔ اس کے اشاروں پر باپ بیٹے بیٹی اور پوتوں کے اکاونٹس اور آپسی لین دین کا حساب کروا رہا ہے جبکہ اسی شخص کے گھر میں کام کرنے والے مالی اور خانسامے کے اربوں روپے کے اکاونٹ سامنے آتے ہیں کسی کو فرق نہ پڑتا ہے کیونکہ یہ سچ عوام تک پہنچنے ہی نہ دیا جاتا ہے۔
سب کچھ کرکے بھی PMLN گورنمنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا پر بےبس ہے تو اس کی ایک ہی وجہ ہے کہ ابھی تک آج تک PMLN یہ سنجیدگی سے نہ سمجھ رہی ہے کہ اس کا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ پراپیگنڈا گروہ کے ساتھ ہے۔
رضاکاروں میں مریم نوازشریف صاحبہ بھی شامل ہیں۔ ان کی ہمت اور حوصلہ کو داد نہ دینا کم ظرفی ہوگی۔ انھوں نے کم گالیاں اور لغو الزامات برداشت نہیں کئے۔ اس اکیلی لڑکی نے سب رضاکاروں کو متحرک رکھا ہوا ہے۔ یا پھر دانیال عزیز چوھدری جو بےشمار مصروفیت کے باوجود تھوڑا سا وقت نکال کر سوشل میڈیا کے ایک رضاکار گروپ کو وقت دیتے ہیں۔
اپنی اس کمزوری کو دور کیجئے۔ شکریہ
No comments:
Post a Comment